ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی 20ورلڈ کپ، آئی سی سی کیجانب سے اضافی ٹکٹیں جاری

ٹی 20ورلڈ کپ، آئی سی سی کیجانب سے اضافی ٹکٹیں جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20ورلڈ کپ کے آغاز سے ایک ہفتے قبل اضافی ٹکٹز جاری کردی ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق میگا ایونٹ کے نسا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں 8میچز کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ کا افتتاحی مقابلہ یکم جون کو شریک میزبان امریکا اور کینیڈا کے درمیان ہوگا۔

ورلڈ کونسل کے اعلامیے کے مطابق اضافی ٹکٹیں ان میچز کے لیے جہاں پہلے عام داخلے کی گنجائش ختم ہوچکی تھی، ان میچز میں افتتاحی میچ کے علاوہ 5جون کو بھارت بمقابلہ آئرلینڈ، 6جون کو پاکستان اور امریکا، 7جون کو سری لنکا بمقابلہ بنگلہ دیش، 12جون کو بھارت بمقابلہ امریکا اور 16جون کو بھارت بمقابلہ کینیڈا کے میچز شامل ہیں۔اسی طرح ویسٹ انڈیز میں بھی تمام 6وینیوز پر اضافی ٹکٹ دستیاب ہوں گے۔