ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کی کامیابیوں پر دلی خوشی ہوئی ،پی سی بی سپورٹ جاری رکھے گا:  محسن نقوی

وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کی کامیابیوں پر دلی خوشی ہوئی ،پی سی بی سپورٹ جاری رکھے گا:  محسن نقوی
کیپشن: File photo
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد)پاکستان کی وہیل چیئرکرکٹ ٹیم نے  مسلسل دوسری بار ایشین چیمپئن شپ میں فتح حاصل کر لی ۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے وہیل چیئرکرکٹ ٹیم کوخصوصی دعوت دی ۔وہیل چیئرکرکٹ ٹیم کےکھلاڑیوں نے  قذافی سٹیڈیم  میں محسن نقوی سے ملاقاتٍ کی چیئر مین پی سی بی نےوہیل چیئرکرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو  مبارکباد دی، ان کی کارکردگی کو سراہا ،15لاکھ کاچیک دیااور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
محسن نقوی نے کہا ہے کہ وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کی کامیابیوں پر دلی خوشی ہوئی ہے۔پی سی بی وہیل چیئرکرکٹ ٹیم کی سپورٹ جاری رکھے گا ۔امید ہےوہیل چیئرکرکٹ ٹیم آئندہ بھی ٹورنامنٹس جیت کرپاکستان کا نام روشن کرے گی۔کھلاڑیوں نےحوصلہ افزائی کرنےپرچیئرمین پی سی بی محسن نقوی کاشکریہ اداکیا۔،کھلاڑیوں نے  چیئرمین پی سی بی سےگفتگو کی اور کہا کہ آپ نام کیساتھ کرکٹ کےبھی محسن ہیں  ۔
ملاقات کرنیوالوں میں وہیل چیئرکرکٹ کونسل کی چیئرپرسن رخسانہ راجپوت ،کپتان محمدذیشان،نائب کپتان عمران آرائیں ،سیدارسلان احمد،وکٹ کیپربیٹرمعظم نواز،تیزترین باؤلرمحمدفیاض شامل تھے۔ اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسرپی سی بی سلمان نصیر ،ڈائریکٹرڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی،سینئرجنرل منیجرڈومیسٹک کرکٹ جنیدضیااورمتعلقہ حکام بھی موجودتھے۔