ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرویزالہیٰ کی درخواست ضمانت مسترد، تحریری حکم جاری

پرویزالہیٰ کی درخواست ضمانت مسترد، تحریری حکم جاری
کیپشن: Choudhary Pervaiz Elahi, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہیٰ کی ضمانت مسترد کردی گئی، اس حوالے سے تحریری حکم بھی جاری کردیا گیا۔

لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نےسابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہیٰ کی ضمانت مسترد کرنے کا تحریری حکم جاری کردیا۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ عبوری ضمانت میں قانون واضح ہے، قانون تمام شہریوں کیلئے برابر ہے، عدالت پرویز الہی کی ضمانت عدم حاضری کی بنیاد پر مسترد کرتی ہے۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ ابھی تک پرویز الہٰی نے تفتیش جوائن نہیں کی، گزشتہ سماعت پر پرویزالہیٰ نے میڈیکل گرؤانڈ پر ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دی تھی تاہم میڈیکل رپورٹس کی بھی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہو سکی ۔

 اینٹی کرپشن عدالت کے جج علی رضا نے دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، پرویزالہٰی پر ترقیاتی منصوبوں کے کاموں میں کرپشن سمیت دیگر الزامات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

Bilal Arshad

Content Writer