مانیٹرنگ ڈیسک: حکومت نے شاہ محمود قریشی، اسد عمر، پرویز خٹک اور شیخ رشید سمیت دس سیاسی رہنماؤں کے سفارتی پاسپورٹ منسوخ کردیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کی جانب سے تحریک انصاف کے دس سیاسی رہنماؤں کے ڈپلومیٹک پاسپورٹ منسوخ اور غیر فعال کردئیے گئے۔
جن رہنماؤں کے پاسپورٹ منسوخ کیے گئے ہیں ان میں عون عباسی، شاہ محمود قریشی، اسد عمر، پرویز خٹک، علی امین گنڈاپور، علی محمد خان، فرخ حبیب، زرتاج گل اعظم خان سواتی اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و پی ٹی آئی کے حامی شیخ رشید احمد شامل ہیں۔