کیسکو نے ایوب اسٹیڈیم کی بجلی منقطع کردی

 کیسکو نے ایوب اسٹیڈیم کی بجلی منقطع کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: کانپور الیکٹرک سپلائی کمپنی لمیٹیڈ (کیسکو) نے واجبات کی عدم ادائیگی پر بلوچستان کے ایوب اسٹیڈیم کی بجلی منقطع کردی جس کے بعد نیشنل گیمز کے کئی مقابلوں کا انعقاد نہیں ہوسکا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیسکو نے محکمہ کھیل کی جانب سے واجبات کی عدم ادائیگی پر ایوب اسٹیڈیم کی بجلی منقطع کردی، بجلی کی سپلائی معطل ہونے پر نیشنل گیمز کے کئی ایونٹس متاثر ہوئے۔

کیسکو کے مطابق محکمہ کھیل کو 39 لاکھ 14 ہزار 423 روپے کے واجبات ادا کرنے ہیں، محکمے نے فنڈز ہونے کے باوجود بل ادا نہیں کیے اور ٹال مٹول سے کام لیا جس کے باعث مجبورا یہ قدم اٹھانا پڑا ہے۔

کمپنی ترجمان نے واضح کیا ہے کہ جب تک واجبات کی ادائیگی نہیں ہوجاتی ایوب اسٹیڈیم کی بجلی بحال نہیں کی جائے گی۔