ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل واوڈا کا پٹرول کی فی لیٹر قیمت 200 روپے تک جانے کا دعویٰ

فیصل واوڈا کا پٹرول کی فی لیٹر قیمت 200 روپے تک جانے کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے رہنما فیصل واوڈا نے پٹرول کی فی لیٹر قیمت 200 روپے تک جانے کا دعویٰ  کردیا ۔

ایک  بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ ریکارڈ کا حصہ بنالیں بہت جلد ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 200 روپے سے زائدہوگی اور بہت جلد ڈالر 225 روپے سے اوپر ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ ماہ میں ملک کا بھٹہ بٹھا دیا گیا،  اب پتا چلا ان کرداروں کا کہ امپورٹڈ حکومت صرف کرپشن کرنا جانتی ہے، امپورٹڈ نے معاشی تباہی پھیر دی، بتایا جائے کہ  اس ظلم و بربریت کا قوم کو کون حساب دے گا۔

خیال رہے کہ حکومت نے پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر اضافے کیا ہے جو آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے لیے کیا گیا ہے,قیمت میں اضافے کے بعد ایک لیٹر پٹرول 179.86روپے ، ایک لیٹر ڈیزل 174.15 روپے اور لائٹ ڈیزل 148.31 روپے فی لیٹر ہو گیا۔