بینک کھل گئے، اوقات کار کیا ہونگے؟ جانئیے

بینک کھل گئے، اوقات کار کیا ہونگے؟ جانئیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  آج مختلف بینکوں کی مخصوص برانچیں کھول دی گئیں، بینکوں کی کھلنے والی مخصوص برانچوں میں کلئیرنگ کا کام نہیں ہوگا، کل سےبینکوں میں صارفین کومکمل سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق  آج مختلف بینکوں کی مخصوص برانچیں کھول دی گئی ہیں اور  بینکوں کی کھلنے والی مخصوص برانچوں میں کلئیرنگ کا کام نہیں ہوگا، کل سےبینکوں میں صارفین کومکمل سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان نے بینکوں کوآج مخصوص برانچیں کھولنےکےاحکامات دئیےتھے، اور ماہ رمضان کےبعد بینکوں کے اوقات کارصبح  10بجےسے 4بجےتک ہوں گے۔

یاد رہے کہ   اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے بنکوں اور مالیاتی اداروں کے لئے عید الفطر  کی پانچ چھٹیوں کا اعلان کیا تھا، تاہم مرکزی بنک نے عید الفطر کے موقع پر طویل تعطیلات کے دوران عوام کے لیے محدود بینکاری خدمات کی پوری طرح دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے 27 مئی کو بنکوں کو مختصر سٹاف کے ساتھ مخصوص برانچیں کھولنے کے احکامات جاری کئے تھے۔

 

اسٹیٹ بنک کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بینک، مائیکرو فنانس بینک اپنی صوابدید پر پاکستان بھر میں مختلف کاروباری مراکز،تجارتی مقامات وغیرہ پر بدھ 27 مئی 2020ء کو اپنی منتخب برانچیں کھول سکتے ہیں۔

 یاد رہے کہ کورونا وائرس کے باعث ہونے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے تمام بینکوں کے اوقات کار  تبدیل کر دیئے گئے تھے،  پیر تا جمعرات بینک  صبح 10 بجے سے 1:30 بجے تک بغیر کسی وقفہ کے کھلے رہتے تھے اور  جمعہ کے روز 10 سے 1 بجے تک بینکوں کو  کھولنے کی اجازت دی گئی تھی۔

عید الفطر  کی چھٹیوں کے بعد تمام بینکوں کو دوبارہ سے اوقاتکار تبدیل ہوئے ہیں، جس کے مطابق  بینکوں کے اوقات کارصبح  10بجےسے 4بجےتک ہوں گے۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان نے بینکوں کو آج(27) مئی2020 کو  مخصوص برانچیں کھولنےکےاحکامات دئیےتھے جن پر عمل درامد کیا جارہا ہے۔

 

Shazia Bashir

Content Writer