پنجاب بیت المال کونسل نے17 سالہ قانون تبدیل کردیا

 پنجاب بیت المال کونسل نے17 سالہ قانون تبدیل کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ریحان گل) پی ٹی آئی اراکین کو نوازنےکی کوشش، پنجاب بیت المال کونسل نے17 سالہ قانون کو تبدیل کردیا، ضلعی بیت المال کونسل کی چیئرمین شپ کے لیے اہلیت تبدیل کردی گئی، الیکشن میں حصہ لینے والے اراکین کی جگہ منتخب اراکین کا لفظ بدل دیا گیا۔

پنجاب بیت المال کونسل کی جانب سےاضلاع کی سطح پرمستحق افراد میں فنڈز کی تقسیم کے لیے ضلعی کونسلز کے چیئرمین نامزد کیے جاتے ہیں، 2003 سے موجود قانون کے تحت ضلعی کونسل کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے اہلیت معیار بنایا گیا ہے، جس کے مطابق مقامی، صوبائی اور قومی اسمبلی کے الیکشن میں حصہ لینے والے افراد ضلعی کونسل کے چیئرمین نہیں بن سکتے۔

ذرائع کے مطابق امین بیت المال کی خواہش پر صوبائی بیت المال کونسل نے یہ قانون تبدیل کردیا ہے، حصہ لینے والے کی جگہ "منتخب اراکین" کا لفظ شامل کر لیا ہے، جس کے بعد صرف ایم اپی اے اور ایم این اے بننے والے ضلعی کونسل کے چیئرمین نہیں بن سکتےلیکن الیکشن میں حصہ لینے والے اہل قرار دے دیئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق قانون میں تبدیلی اس لیےکی گئی ہے تاکہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرز اور الیکشن میں حصہ لینے والوں کو ضلعی کو نسلز میں نوازا جا سکے۔

دوسری جانب صوبائی بیت المال کونسل مستحقین کوفنڈز کی فراہمی میں رکاوٹ بن گئی، بیت المال کونسل نے اضلاع کے حصے کے کروڑوں روپے فنڈز خود ساختہ روک لیے، پنجاب حکومت کی جانب سے صوبائی بیت المال کونسل کو 7 کروڑ روپے کے فنڈز رواں مالی سال میں جاری کیےگئے تاکہ مستحقین کی مالی مدد کی جا سکے لیکن صوبائی کونسل نے54 فیصد فنڈزروک لیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق 4 فیصد فنڈز انتظامی اخراجات اور 10 فیصد فنڈز امین بیت المال ملک اعظم نےصوابدیدی فنڈز کے طورپراپنے پاس رکھ لیےہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer