کوٹ لکھپت پھاٹک پرخوفناک ٹرین حادثہ

 کوٹ لکھپت پھاٹک پرخوفناک ٹرین حادثہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فخر امام) کوٹ لکھپت پھاٹک پررکشہ اور موٹر سائیکل ٹرین کی زد میں آگئے جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت پھاٹک پررکشہ اور موٹر سائیکل ٹرین کی زد میں آگئے، حادثہ پھاٹک کھلاہونے کے باعث پیش آیا،حادثےمیں جاں بحق ہونے والی40سالہ مختاراں بی بی بینک سٹاپ کی رہائشی تھی,حادثے کے فوری بعد ریسکیو اور پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے.

عینی شاہدین کاکہناتھاکہ حادثہ پھاٹک کھلا ہونے کے باعث پیش آیا، ٹرین حادثے میں خاتون کے جاں بحق ہونے کے علاوہ ڈرائیورسمیت2افرادزخمی ہوئے جبکہ رکشہ مکمل تباہ ہوگیا،زخمیوں کو ریسکیواہلکاروں نے ہسپتال منتقل کردیا, کوٹ لکھپت پھاٹک کافی عرصہ سے زیرتعمیر تھا ایک ٹرین تو گزر گئی جس کے بعد پھاٹک کھول دیا گیا اسی دوران دوسری آگئی جس کے بعد یہ حادثہ پیش آیا۔


M .SAJID .KHAN

Content Writer