میاں منشی ہسپتال کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ

میاں منشی ہسپتال کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) رنگ روڈ میاں منشی ہسپتال کے قریب تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر الٹ گیا، حادثہ کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق، تین افراد زخمی ہوگئے۔

یہ خبر پڑھیں۔۔بے روزگار افراد کیلئے خوشخبری

تفصیلات کے مطابق رنگ روڈ پر سگیاں سے بتی چوک جاتے ہوئے پیاز سے بھرا ہوا ٹرک سپیڈ بریکر کی وجہ سے بے قابو ہوکر الٹ گیا، حادثہ کے باعث پاس سے گزرنے والا سائیکل سوار ٹرک تلے دب گیا جبکہ موٹرسائیکل سوار دو افراد اور ٹرک ڈرائیور بھی شدید زخمی ہوگیا، تینوں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ لاش کو ریسکیو حکام نے مردہ خانے منتقل کردیا ہے، حادثےکہ بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ٹرک کو کرین کی مدد سے سٹرک سے ہٹادیا گیا۔