سٹی 42:لیڈی ولنگٹن ہسپتال میں آپریشن کے دوران مریضوں کی مبینہ ویڈیو بنانے پر چار لیڈی ڈاکٹر معطل ہو گئیں ۔
سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کی جانب سے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ گائنی یونٹ ون کو شو کاز نوٹس جاری کردیا ۔
شوکاز نوٹس کے متن کے مطابق ویڈیو بنانے میڈیکل اخلاقیات کے منافی اور مریض کے وقار کو مجروح کرنے کے مترادف ہے ۔ ملوث ڈاکٹر ز کا طرز عمل مریض کی سیفٹی کے معیار اور طبی ماہرین پر اعتماد کے اصول کے منافی ہے ۔
معطل ہونے والی لیڈی ڈاکٹر ز میں ڈاکٹر طیبہ فاطمہ طور، ڈاکٹر ماہم امین ، ڈاکٹر زینب طاہر اور ڈاکٹر عائشہ افضل شامل ہیں ۔
مجاز اتھارٹی نے ڈاکٹرز کی غفلت اور کلینیکل فرائص کی ادائیگی میں کوتاہی پر جواب طلب کرلیا ۔
لیڈی ولنگٹن ہسپتال میں سی سیکشن آپریشن کے دوران بنائی مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔
