سٹی 42:وزیرآباد کے پاس گرین لائن ٹرین کو حادثہ پیش آگیا ۔
وزیرآباد ریلوے جنکشن روانگی کے بعد نالہ پلکھو کے قریب ٹرین کے نیچے پٹری ٹوٹ گئی۔
وزیرآباد کانٹے کے قریب سے پٹری ٹوٹنے کے باعث گرین لائن کی دو بوگیاں پٹری سے نیچے اتر گئیں۔
ریلوے ذرائع کے مطابق وزیرآباد حادثے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ وزیرآباد پٹری سے اتری ہوئی بوگیوں کو انجن کے زور سے پٹری پر لانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔
وزیرآباد اسٹیشن کے قریب حادثے کے باعث لاھور راولپنڈی سیکشن پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ۔ فی الحال گرین لائن کو جلد روانہ کر دیں گے۔
وزیرآباد ریلوے ٹریک کو جلد بحال کر دیں گے۔