ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا میں وکیل قتل، ملزمان فرار، وکلاء برادری میں شدید تشویش

سرگودھا میں وکیل قتل، ملزمان فرار، وکلاء برادری میں شدید تشویش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) سرگودھا میں فائرنگ کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک وکیل کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت رانا عامر ایڈووکیٹ کے نام سے ہوئی ہے جن کی لاش ان کے چیمبر سے برآمد ہوئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان چیمبر میں داخل ہوئے اور قریب سے فائرنگ کی مقتول کو ایک گولی ماتھے جبکہ دوسری کندھے پر لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی، فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں جبکہ مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہےپولیس کا مزید کہنا ہے کہ واقعہ کے محرکات تاحال سامنے نہیں آ سکے تاہم ذاتی دشمنی سمیت دیگر پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر تفتیش کی جا رہی ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔دوسری جانب واقعہ کے بعد وکلاء برادری میں شدید تشویش پائی جاتی ہے جبکہ سکیورٹی کے حوالے سے سوالات بھی اٹھائے جا رہے ہیں