ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مندی پر اختتام 

 امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مندی پر اختتام 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 3پیسے  کی کمی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مندی پر اختتام ۔
 تفصیلات کے مطابق آج انٹر بینک میں ڈالر  279.20روپے سے کم ہوکر 279.17روپے پر بند ہوا ۔اس طرح امریکی ڈالر میں  3پیسے  کی کمی ہوئی۔اس کے علاوہ  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مندی پر اختتام ہوا۔

ہنڈرڈ انڈیکس 1200 پوائنٹس کمی سے 151707 کی سطح پر بند ہوا۔ کاروبار کے دوران انڈیکس کی بلند سطح 153660 کم ترین سطح 151457 رہی۔گزشتہ روز ہنڈریڈ انڈیکس 152907 کی سطح پر بند ہوا تھا۔