اشرف خان : عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے.
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 10 ڈالر کمی کے بعد 4445 ڈالر فی اونس پر آ گئی ہے۔
مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 1000 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 67 ہزار 262 روپے پر پہنچ گیا جبکہ دس گرام سونا 858 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 601 روپے کا ہوگیا۔ اس کے علاوہ ایک تولہ چاندی بھی 30 روپے کمی کے بعد 7454 روپے پر دستیاب ہے۔
تاجروں اور ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے لیے خوش آئند ہے، اور مقامی صارفین بھی اس کمی سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔