ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہفتہ وار مہنگائی میں 0.97 فیصد کا اضافہ ریکارڈ 

ہفتہ وار مہنگائی میں 0.97 فیصد کا اضافہ ریکارڈ 
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( وقاص عظیم) ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.97 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد مجموعی سالانہ مہنگائی کی شرح 8.24 فیصد تک پہنچ گئی۔

 وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق  ایک ہفتے کے دوران 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جبکہ 6 اشیاء سستی ہوئیں اور 22 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

 سبزیوں میں سب سے زیادہ اضافہ پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں دیکھا گیا، جہاں پیاز 18.10 فیصد اور ٹماٹر 11.38 فیصد مہنگا ہوا، آلو کی قیمت میں 8.11 فیصد اور چکن کی قیمت میں 8.70 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 توانائی اور روزمرہ کی اشیاء میں بھی اضافہ ہوا، ایل پی جی کی قیمتوں میں 10.05 فیصد اضافہ ہوا جبکہ پہلی سہ ماہی میں بجلی کے چارجز 6.11 فیصد بڑھ گئے، مزید برآں، انڈے، لہسن، مٹن، بیف اور جلانے والی لکڑی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 دوسری جانب کچھ اشیاء کی قیمتوں میں کمی بھی دیکھی گئی، کیلے 4.50 فیصد اور آٹا 1 فیصد سستا ہوا، جبکہ چینی، گڑ اور چاول کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی۔