شاہد سپرا: حضرت مادھو لال حسین ؒ کا سالانہ عرس و میلہ چراغاں کل شروع ہو گا جبکہ کل 28 مارچ کی لاہور میں مقامی تعطیل ہوگی جس کا پنجاب حکومت نے باقائدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کل کے روز تمام ضلعی دفاتر بند ہوں گے ۔
ذرائع کے مطابق محکمہ اوقاف و مذہبی امور کیجانب سے میلے کی مناسبت سے مقامی تعطیل کے لیے پنجاب حکومت کو مراسلہ بھجوا یا گیا۔
میلہ چراغاں پر ہر سال مقامی تعطیل ہوتی ہے، اور اس سال بھی مراسلے کے مطابق 28 مارچ کو تعطیل دی جانی تھی۔
وا ضح رہے کہ یہ میلہ چراغاں نہ صرف مذہبی اہمیت رکھتا ہے بلکہ مقامی ثقافت اور روایتی تقریبات کا حصہ بھی ہے۔
اس موقع پر زائرین کی بڑی تعداد حضرت مادھو لال حسین ؒ کے مزار پر حاضری دیتی ہے، چراغاں اور دیگر تقریبات منعقد کی جاتی ہیں، اور مقامی تجارت و کاروبار میں بھی رونق بڑھ جاتی ہے۔