ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غزہ میں حماس کے ترجمان کو مارنے کی تصدیق

City42, Hamas , IDF, Shen Bet, Spokesman
کیپشن: حماس کے ترجمان عبداللطیف القنوع   کی یہ تصویر  7 اکتوبر 2018 کو ایک عربی ٹیلی ویژن اسٹیشن سے بات کرتے ہوئے  بنائی گئی۔ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

آئی ڈی ایف اور شہ بیخ نے غزہ میں حماس کے ترجمان کو مارنے کی تصدیق کر دی۔ 

حماس کے ترجمان عبداللطیف القنوع   کی یہ تصویر  7 اکتوبر 2018 کو ایک عربی ٹیلی ویژن اسٹیشن سے بات کرتے ہوئے  بنائی گئی۔ 

اسرائیل کی ائیر فورس نے گزشتہ رات شمالی غزہ کی پٹی میں ایک فضائی حملہ کیا۔ فوج اور انٹیلی جنس ایجنسی شہ بیخ نے تصدیق کی ہے کہ اس حملے میں  حماس کا ترجمان عبداللطیف القنوع مارا گیا۔ اس نے ترجمانی کرنے کے ساتھ   حماس کے عسکری ونگ میں ایک آپریٹو کے طور پر بھی کام کیا، اس کے علاوہ حماس کے "اہم اشتعال انگیز تقریریں کرنے والوں" میں سے ایک کے طور پر کام کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "قنوع ننے منظم طریقے سے میڈیا پلیٹ فارم کو پروپیگنڈے کے مقاصد، نفسیاتی دہشت گردی اور غزہ کی پٹی اور اس سے باہر حماس کی سرگرمیوں سے متعلق غلط معلومات اور تاثرات  پھیلانے کے لیے استعمال کیا۔"

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ "سالوں سے، قانوع حماس کے اہم ترجمانوں میں سے ایک تھا، جو جھوٹ پھیلا رہا تھا، دہشت گردانہ سرگرمیوں کو ہوا دے رہا تھا، اور دہشت گرد تنظیم کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہا تھا، جو اسرائیل کی ریاست کی تباہی کا مطالبہ کرتا ہے"۔

اس سے پہلے  حماس کی معاصر اور 7 اکتوبر کےحملے میں شریک اسلامک جہاد  کے ترجمان ابوحمزہ کے مارے جانے کی خبریں 18 مارچ کو سامنے آئی تھیں۔ 

عرب میڈیا نے  بتایا تھا کہ  غزہ کے علاقے النصیرات میں اسرائیلی حملے میں ابو حمزہ، کے ساتھ اس کی بیوی بھی ماری گئی تھی۔ 

اسرائیلی میڈیا کے ساتھ اسلامی جہاد کی جانب سے بھی ابو حمزہ کے مارے جانے  کی تصدیق کی گئی۔

 القدس بریگیڈ کے ترجمان ’ابو حمزہ‘ کی شناخت خفیہ تھی اور وہ اکثر فوجی یونیفارم میں ملبوس اور سیاہ کوفیہ سے چہرہ چھپائےرکھتا تھا۔  تاہم اب فلسطینی میڈیا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ القدس بریگیڈ کے ترجمان کا اصل نام ناجی ابو سیف تھا۔ 

Caption فلسطینی میڈیا کی جانب سے جاری کی گئی ابو حمزہ کی تصویر


 اسرائیلی فوج کی غزہ پٹی کےجنوبی علاقے خان یونس پر بمباری سے اسلامی جہاد کا رہنما حسن الناعم  بھی مارا گیا تھا۔ حسن الناعم اسرائیل کے خلاف راکٹ حملوں کے منصوبہ ساز تھا۔