سٹی42: دنیا کے امیر ترین افراد کی درجہ بندی کرنے والے ادارے ہورون نے دنیا کے امیر ترین افراد، اداروں اور سب سے زیادہ ارب پتیوں والے شہروں اور ملکوں کی فہرست جاری کردی ہے۔
ہورون نےامیر ترین خواتین کی فہرست بھی جاری کردی گئی ہے۔ امیر ترین 5 خواتین میں ایک بھارتی خاتون بھی ہیں، دس امیر ترین عورتوں کی لسٹ میں بھارت کے ساتھ امریکہ اور فرانس کی عورتیں بھی ہیں۔
75 سالہ ایلس والٹن 102 ارب ڈالر کے ساتھ امیر ترین عورت ہیں۔ وہ دراصل وال مارٹ کی مالک ہیں۔ ان کے شئیرز سالانہ بنیاد پر منافع کما رہے ہیں۔
دوسری امیر ترین خاتون 70 سالہ ارب پتی فرنچ فرنکوئیس بیٹنکورٹ میئرز ہیں، وہ 67 ارب ڈالر کما چکی ہیں اور ان کی کمپنی ایل اورئیل ہے۔
اس فرنچ خاتون کی کمپنی کے حصص میں تنزلی دیکھی گئی ہے۔
62 سالہ جولیا کوچ اینڈ فیملی 7 ارب ڈالر کے فرق سے تیسرے نمبر پر ہیں اور ان کی کوچ انڈسٹریز کہے اور ان کے اثاثوں کی مالیت 60 ارب ڈالر ہے۔
85 سالہ جیکولین مارس کی دولت 53 ارب ڈالر ہے۔
43 سالہ روشنی نادار دنیا کی امیر ترین پانچویں امیر ترین عورت ہیں۔ وہ انڈین ہیں اور امیر عورتوں کی لسٹ میں سب سے کم عمر بھی ہیں۔ نام سے آپ جان گئے ہوں گے کہ وہ انڈین ہیں۔ ایچ سی ایل کمپنی س کی مالکن روشنی نادار کی دولت 40 ارب ڈالر ہے۔
روشنی نادار دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل ہونے والے نئے چہروں میں سے ایک ہیں۔ انہیں دولت ان کے والد سے ملی ہے۔
چھٹے نمبر پر دو امریکی خواتین 54 سالہ میکنزی اسکاٹ اور 79 سالہ میریم ایڈلسن ہیں، جو بالترتیب ایمیزون اور لاس ویگاس سینڈز کے شئیرز کی مالک ہیں اور ان دونوں کی دولت 33 ارب ڈالر ہے۔
63 سالہ ابیگیل جانسن کی دولت 32 ارب ڈالر ہے، 74 سالہ ماریلین سیمسنز اور 50 سالہ لنزے اسٹیفن کی دولت بالترتیب 30 اور 29 ارب ڈالر ہے۔