ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوارالحق پنوں اپنے عہدے سے ریٹائر ہو گئے

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوارالحق پنوں اپنے عہدے سے ریٹائر ہو گئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوارالحق پنوں اپنے عہدے سے ریٹائر ہو گئے. ان کی ریٹائرمنٹ کے لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی خالی اسامیوں کی تعداد 15 ہوگئی۔

62 سال کی عمر پوری ہونے پر ریٹائر ہونے والے جسٹس انوارالحق پنوں کے اعزاز میں رسمی الواداعی تقریب لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی جس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم اور دیگر ججز نے شرکت کی. چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم اور دیگر ججز نے جسٹس انوارالحق پنوں کو گلدستہ دیا،جسٹس انوارالحق پنوں تمام ججز اور سٹاف سے فرداً فرداً ملے۔ جسٹس انوار الحق پنوں لگ بھگ ساڑھے 7 سال تک لاہور  کے جج رہے. جج مقرر ہونے سے وہ لاہور ہائیکورٹ بار ایوسی ایشن کے صدر تھے. لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں کی ریٹائرمنٹ کے بعد جج کی تعداد 45 رہ گئی.
 

Ansa Awais

Content Writer