چیمپئنز ٹرافی کے لئے ہر سطح پر فول پروف انتظامات کیے جائیں گے، محسن نقوی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 وسیم احمد : چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے آئی سی سی کے وفد کی ملاقات ہوئی۔ 
آئی سی سی کے وفد کی قیادت کرس ٹیٹلے کر رہے تھے، آئی سی سی کے وفد کے دیگر ارکان میں سارہ ایگرڈ اور عون زیدی شامل تھے۔ 
ملاقات میں پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کرانے کے انتظامات کے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی سی سی کے وفد نے کراچی، لاہور اور راولپنڈی کے سٹیڈیمز میں سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ 
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لئے ہر سطح پر فول پروف انتظامات کیے جائیں گے، چیمپئنز ٹرافی کیلئے انتظامات یقینی بنائے جائیں گے، سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام چیمپئنز ٹرافی سے قبل مکمل کر لیا جائے گا، تمام ضروری امور بر وقت مکمل کر لئے جائیں گے۔ چیئرمین پی سی بی نے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کی کامیاب میزبانی کے لیے پی سی بی کے عزم کا اعادہ کیا۔ 
چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر ، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔