ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منحرف اراکین نے واپسی شروع کردی ،حکومتی ارکان کا دعوی

منحرف اراکین نے واپسی شروع کردی ،حکومتی ارکان کا دعوی
کیپشن: Faisal Javed About Deviant Members
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:حکومتی ارکان کی جانب سے منحرف اراکین کی واپسی کے بارے میں اہم بیان سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ  منحرف اراکین نے بھی واپسی شروع کردی ہے۔جلسے میں وزیراعظم  ایسا کارڈ لا رہے ہیں جس سے اپوزیشن کو لگ پتا جائے گا،آج پورے ملک سے کارکنان اس جلسے میں  پہنچ کر ایک تاریخ رقم کریں گے، بیرون ملک سے کارکنان یہاں پہنچے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ مختاراں گل ودھ گئی ہے، اس جلسے کا پورا کریڈٹ اپوزیشن کو جاتا ہے،عوام پاکستان بچانے کی تحریک میں عمران خان کیساتھ ہیں، اپوزیشن کی کانپیں ٹانگ گئی ہیں۔ پاکستانیوں نے اب فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کس کے ساتھ ہیں، حلقوں کا جائزہ لے لیں کہ پاکستان کس کےساتھ ہے۔