ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیہا ککڑ اور روہن کی سوئمنگ پول میں پارٹی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Neha Kakkar
کیپشن: نیہا ککڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کی مشہور گلوکارہ نیہا ککڑ کی اپنے شوہر اور دوستوں کے ہمراہ ہولی کے تہوار پر سوئمنگ پول میں پارٹی کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 

 بالی ووڈ  انڈسڑی اور دنیا بھر میں اپنے نام اور سریلے گیتوں اور شوز میں ججز کے فرائض ادا کرنے والی بھارتی گلوکار ہ نیہا ککڑ نے  ہولی کے تہوار پر  اپنے خاوند روہن پریت اور ٹونی ککڑ سمیت دیگر دوستوں کے ہمرا ہ سوئمنگ کرتے ہوئے سماجی رابطوں  کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ” ماروں پچکاری ہو کے لیفٹ، ہوکے رائٹ، ہولی فن ود فیملی، سانگ تیرا سوٹ،

گلوکارہ کے شوہر روہن پریت نے بھی وہی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ تیرے ساتھ رانی میں ہولی کھیلوں گا، اور ٹونی ککڑ کو نئے گانے ” تیرا سوٹ“ کے ساتھ مینشن بھی کیا۔

 ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سب ٹونی ککڑ کے نئے گانے ” تیر اسوٹ“ پر رقص کررہے ہیں، ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال ماہ اکتوبر میں  بھارتی گلوکار ہ   نیہا کَکڑ   گلوکار روہن پریت کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔

Sughra Afzal

Content Writer