ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس نے لاہور میں پنجے گاڑ لیے

کورونا وائرس نے لاہور میں پنجے گاڑ لیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری) شہر میں کورونا کا خطرہ بڑھنے لگا ، لاہور میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 105 ہوگئی۔محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 448 کنفرم مریض ہیں۔
ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر  کے مطابق  ڈی جی خان سے207 زائرین، ملتان سے46 زائرین، لاہورمیں 105 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ کورنٹین کیے گئے زائرین کے علاوہ ڈی جی خان میں 2 ڈاکٹروں سمیت کل 5 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ترجمان کے مطابق گجرات میں 22، گوجرانوالہ 8، جہلم 19 اور راولپنڈی میں 14 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

ملتان میں 3، فیصل آباد 5، منڈی بہاوالدین 3، ناروال 1، رحیم یار خان 1 اور سرگودھا میں 2 مریض تصدیق شدہ مریض ہیں۔اٹک اور بہاولنگر میں ایک ایک، میانوالی میں 2 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ننکانہ صاحب میں 2، خوشاب میں ایک مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کا کہنا تھا کہ اب تک 4 مریض کورونا وائرس سے جاں بحق ہوئے ہیں۔ایک مریض راولپنڈی، 3 لاہور میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہوئے۔ ترجمان نے کہا کہ تمام کنفرم مریض آئسولیشن وارڈز میں داخل ہیں۔مریضوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان نے عوام سے اپیل ہے کہ ہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔

گزشتہ 14 روز میں متاثرہ ممالک سے آنے یا کنفرم مریضوں سے ملنے والے افراد گھر میں آئسولیشن اختیار کریں۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ ممالک سے آئے افراد میں آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہوں تو 1033 پر رابطہ کریں۔ محکمہ صحت کی ریپڈ رسپانس ٹیمیں مشتبہ مریض کو ہسپتال منتقل کر کے ٹیسٹ کروائیں گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer