ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’کسی صورت کاروبار بند نہیں ہوں گے‘‘

’’کسی صورت کاروبار بند نہیں ہوں گے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :دنیا بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ،اب تک اس قاتل وائرس نے دنیا بھر میں 24 ہزار سے جانیں لے لی ہیں،ساڑھے 5 لاکھ کے لگ بھگ مریض مریض سامنے آئے ہیں، پاکستان میں 12 سو سے زائد مریض سامنے آئے ہیں ،چھوٹے بڑے تمام ممالک میں لاک ڈائون ہے،پاکستان میں بھی پہیہ جام ہے،بڑے کاروباری مراکز بند ہیں۔ایسے میں وفاقی مشیر خزانہ کہتے ہیں کہ کیش فلو کو رکنے نہیں دیں گے کاروبار جاری رہے گا۔

وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و تجارت عبد الرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث کاروباری افراد کو درپیش مسائل سے آگاہ ہیں اور ہم کیش فلو کے باعث کسی صورت کارو بار بند نہیں ہونے دیں گے۔ ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ حکومت کی طرف سے کاروباری افراد کے لیکویڈیٹی کا خیال رکھا جائے گا، یقین دلاتے ہیں حکومت کیش فلو کا مسئلہ نہیں آنے دے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم کیش فلو کے باعث کسی صورت کارو بار بند نہیں ہونے دیں گے، سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کی حکومت مکمل مدد کرے گی۔ کورونا وائرس کے باعث درپیش مسائل حل ہو جائیں گے،کیش فلو ،بینک اور بجلی سمیت دیگر مسائل حل کیے جائیں گے۔


انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا پروگرام صرف برآمدکندگان تک محدود نہیں، ہمارا پروگرام ایس ایم ایز، ریٹیلرز اور مزدوروں کے لیے بھی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس دنیا کی 190 سے زائد ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے جس کے باعث مختلف ممالک میں لاک ڈاؤن جاری ہے جس سے معیشت اور کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوگئی ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer