ماہرہ خان نے اپنے ہمسفر کا راز کھول دیا

ماہرہ خان نے اپنے ہمسفر کا راز کھول دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ) دوران سفر ہم سب کسی نہ کسی مشغلے میں مصروف رہتے ہیں تاکہ وقت آسانی سے گزر سکے، کچھ لوگ گیت سنتے ہیں، کتاب پڑھتے ہیں یا موبائل پر گیمز کھیلتے ہیں۔

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بتایا ہے کہ وہ دوران سفر کیا کرتی ہیں اور  سفر کیلئے کن چیزوں کو ہمیشہ اپنے ساتھ رکھتی ہیں۔

ماہرہ خان نے لکھا کہ مجھے سفر کیلئے بہت ساری اہم چیزوں کو چھوڑنا پڑتا ہے لیکن میں موم بتی نہیں چھوڑتی، میں کئی سالوں سے دوران سفر موم بتی اپنے ہمراہ رکھتی ہوں۔

انسٹاگرام پر ماہرہ  خان نے موم بتیوں اور ساحر لدھیانوی کے شعری مجموعے کی ایک دلکش تصویر بھی شیئر کی اور ساتھ ہی اپنے پسندیدہ شاعر کے بارے میں بھی مداحوں کو آگاہ کیا۔

انہوں نے معروف شاعر ساحر لدھیانوی کے شعری مجموعے تلخیاں کو اپنی پسندیدہ کتاب قرار دیتے ہوئے لکھا کہ سفر کے دوران یہ کتاب ہمیشہ میرے ساتھ رہتی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer