ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت کے پاس نوجوانوں کو دینے کے لئے کچھ نہیں: سراج الحق

حکومت کے پاس نوجوانوں کو دینے کے لئے کچھ نہیں: سراج الحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ:جماعت اسلامی کا آئندہ انتخابات میں پچاس فیصد ٹکٹس نوجوانوں کو دینے کا اعلان، سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس نئے سینیٹرز کو بلا کر ووٹ بیچنے اور خریدنے کے  بارے میں بیان حلفی لیں۔

منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ جو سینیٹرز بیان حلفی نہ دیں ان سے سینیٹر شپ چھین لی جائے، مرکزی حکومت ناکامی سے دوچار ہے، صوبائی حکومتوں نے کچھ نہیں کیا، قوم حکمرانوں کے رونے دھونے پر انہیں معاف نہیں کرے گی، آئندہ الیکشن کو حکمرانوں کا یوم حساب بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی سپیشلائزیشن صرف کرپشن ہے، انہوں نے صرف اپنے اثاثوں میں اضافہ کیا ہے، نوجوان ملک کا اصل سرمایہ ہیں، نوجوانوں کو مایوسیوں کی دلدل سے نکالنے کے لئے آٹھ اپریل کو مینار پاکستان پر یوتھ کنونشن کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس نوجوانوں کو دینے کے لئے کچھ نہیں، نوجوانوں کے پاس ڈگریاں ہیں لیکن نوکریاں نہیں ہیں ۔ اسلامی خوشحال پاکستان کے لئے نوجوانوں کو لیکر مہم شروع کی جائے گی۔