سٹی 42:جعلی شناخت اور متعدد دستاویزات کے ذریعے روس جانے کی کوشش ناکام، دو مسافر آف لوڈ کردیے گئے ۔
ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کی ۔ازبک ایئرویز کی پرواز HY466 کے ذریعے روس جانے والے دو مسافروں کو مشکوک سفری دستاویزات کی بنیاد پر سیکنڈری پروفائلنگ کے لیے روکا۔تفصیلی جانچ کے دوران مسافروں کی شناخت اور سفری دستاویزات میں تضادات سامنے آئے۔
موبائل فونز کی فرانزک جانچ سے معلوم ہوا کہ دونوں کے قبضے میں متعدد افغان پاسپورٹس، ایک افغان تذکرہ، ایک پاکستانی شناختی کارڈ موجود ہے ۔ملزمان سے ایک روسی دستاویز برآمد ہوئی، جبکہ مختلف دستاویزات پر ایک ہی شخص کی تصاویر موجود تھیں،
ملزمان ایک جیسے دستاویز کو مختلف لوگون کے لیے استعمال کر رہے تھے ۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایک افغان تذکرہ مسافر نمبر 02 کے نام پر جاری تھا، جبکہ دیگر دستاویزات کے استعمال سے غیر قانونی امیگریشن کی کوشش کی جا رہی تھی۔
ایف آئی اے امیگریشن نے دونوں مسافروں کو آف لوڈ کرتے ہوئے مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل (AHTC) اسلام آباد کے حوالے کر دیا .