سٹی 42:اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ پنجاب ، کے پی کے کے علاقے زلزلے سے لر ز گئے ۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 9 ریکارڈ کیاگیا ۔ زیر زمین زلزلے کی گہرائی 178 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی جبکہ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان ہے۔
خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ سوات ،مانسہرہ شہر سمیت گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ ہری پور شہر و گردونواح میں زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس ہوئے ۔
لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔
مردان خیبر ۔مانسہرہ بالاکوٹ بٹگرام کوہستان سمیت دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔
پشاور،چارسدہ،تخت بھائی،مہمند، میں زلزلے کے شدیدزلزلہ تھا ۔
اپردیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید زلزلہ ،شرینگل، ڈوگدرہ ،براول اور لرجم میں بھی زلزلہ آیا
لنڈی کوتل پاک افغان بارڈر طورخم شنواری بازار خیل شلمان اور خیبر کے مختلف علاقوں میں جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ایبٹ آباد شہر گردنواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس ہوئے ۔ ایبٹ آباد شہر گھروں دوکانوں مارکیٹوں سے باہر نکل آئے۔
دیرلوئر میں زلزلے کے شدید جھٹکے کرک میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا،زلزلے کے باعث لوگ گھروں اور سے باہر نکل آئے،
سرگودھا اور گردونواح میں زلزلہ آیا ۔جھنگ , ٹوبہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
ہٹیاں بالا۔ضلع جہلم ویلی , اٹک۔ شہر اور گردونواح , چکوال شہر، چوآ سیدن شاہ اور کلرکہار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے.تلہ گنگ و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔
شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے ۔