ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں سونا مزید مہنگا،  نئی قیمتیں جاری

پاکستان میں سونا مزید مہنگا،  نئی قیمتیں جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ملک میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ اور دس گرام سونے کے نرخ مزید اوپر چلے گئے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار 187 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 31 ہزار 323 روپے مقرر ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 989 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 68 ہزار 74 روپے تک پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 11 اعشاریہ 87 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 4 ہزار 88 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی سطح پر قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہو رہے ہیں، جس کے باعث سونے کے نرخوں میں تبدیلی کا سلسلہ جاری ہے۔