ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جاپان میں طوفان، شدید بارشیں ،الرٹ جاری

جاپان میں طوفان، شدید بارشیں ،الرٹ جاری
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:طوفان میکھالا اور ہیگوس کے باعث جاپان کے مشرقی اور مغربی علاقوں میں شدید بارشیں ہوئی ہیں جس سے معمولات زندگی متاثر ہو گئے ہیں۔

 جاپانی میڈیا کے مطابق یانائی شہر میں 350 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ  شدید بارشوں کے باعث یاماگوچی پریفیکچر میں مٹی کا تودہ گھر پر آ گرا، جس کے باعث 3 افراد زخمی اور 1 لاپتہ ہو گیا۔

 موسلا دھار بارشوں کے باعث سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور دریاؤں میں طغیانی کا خطرہ پیدا ہو گیا، جس کے بعد ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات کر دی گئی ہیں۔

 محکمۂ موسمیات کے مطابق طوفان ہیگوس کمزور ہو کر بحر الکاہل کی جانب بڑھ رہا ہے، طوفان میکھالا جاپان کے بحر الکاہل سے متصل ساحلی علاقوں کی جانب بڑھ رہا ہے۔

 محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان کے باعث آج اور کل مزید شدید بارش کا امکان ہے۔