ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر بھر میں ایل پی جی کی من مانی قیمتوں پر فروخت، عوام شدید متاثر

شہر بھر میں ایل پی جی کی من مانی قیمتوں پر فروخت، عوام شدید متاثر
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

افشاں رضوان: صوبائی دارالحکومت میں ایل پی جی کی قیمتیں بے قابو ہو گئی ہیں، جس کے باعث شہریوں اور بالخصوص رکشہ ڈرائیورز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایل پی جی 450 سے 500 روپے فی کلو کے درمیان فروخت کی جا رہی ہے، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے دعوے تاحال مؤثر ثابت نہیں ہو سکے۔

مہنگی ایل پی جی نے گھریلو صارفین کے بجٹ پر بھی منفی اثر ڈالا ہے، جبکہ رکشہ ڈرائیورز کے مطابق بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث روزانہ کا روزگار چلانا انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ غریب طبقے کے لیے مزید مسائل پیدا کر رہا ہے، اور حکومت کو فوری طور پر قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔