ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہریوں کیلئے بری خبر، برائلر گوشت اور فارمی انڈے مزید مہنگے

شہریوں کیلئے بری خبر، برائلر گوشت اور فارمی انڈے مزید مہنگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خادم:شہر میں برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا، جس کے بعد صارفین کو روزمرہ اشیائے خورونوش پر مزید اخراجات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ نئی سرکاری قیمتوں کے مطابق برائلر گوشت 15 روپے فی کلو مہنگا کر دیا گیا ہے۔

جاری کردہ نرخ نامے کے مطابق برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 417 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ زندہ برائلر کا فارم ریٹ 255 روپے فی کلو طے کیا گیا ہے۔ اسی طرح تھوک سطح پر قیمت 269 روپے جبکہ پرچون ریٹ 283 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت میں بھی 2 روپے فی درجن اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد فارمی انڈے 222 روپے فی درجن فروخت کیے جائیں گے۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں سے نرخوں پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔