ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دودھ اور دہی کی سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد نہ ہو سکا، شہری مہنگائی سے پریشان

دودھ اور دہی کی سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد نہ ہو سکا، شہری مہنگائی سے پریشان
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طلحہ اشرف:شہر میں دودھ اور دہی کی سرکاری ریٹ لسٹ پر مکمل عملدرآمد نہ ہونے کے باعث شہریوں کو مہنگے داموں اشیائے ضروریہ خریدنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے، جس سے گھریلو بجٹ شدید متاثر ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے دودھ کی سرکاری قیمت 170 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، تاہم مارکیٹ میں یہی دودھ 220 روپے فی لیٹر میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

اسی طرح دہی کی سرکاری قیمت کے برعکس مارکیٹ میں دہی 240 سے 250 روپے فی کلو تک دستیاب ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخوں پر عمل درآمد نہ ہونے کے باعث روزمرہ اخراجات میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔ انہوں نے متعلقہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ دودھ اور دہی کی مقررہ قیمتوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور مہنگائی پر قابو پایا جائے۔