ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ، 48 گھنٹوں میں 78 ملزمان گرفتار

لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ، 48 گھنٹوں میں 78 ملزمان گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:لاہور پولیس نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی اقدامات مزید سخت کرتے ہوئے گزشتہ 48 گھنٹوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق مختلف جرائم میں ملوث 78 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ایس پی موبائلز بلال احمد کے مطابق موبائلز اسکواڈ کے ناکہ جات پر سرچ اینڈ سویپ آپریشن بھرپور انداز میں جاری ہے۔ دورانِ چیکنگ 17 اشتہاری ملزمان، 7 عدالتی مفروروں اور 6 ریکارڈ یافتہ ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ناجائز اسلحہ اور منشیات کی روک تھام کے لیے بھی خصوصی اقدامات جاری ہیں، جبکہ اپنی شناخت چھپانے والے مزید 39 افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ناکہ جات پر ای پولیس ایپ کے ذریعے 28 ہزار 236 سے زائد افراد کا ریکارڈ چیک کیا گیا، جبکہ 14 ہزار 75 سے زائد گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی بھی جامع تلاشی اور جانچ پڑتال کی گئی۔

ایس پی موبائلز نے تمام ناکہ جات پر تعینات اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس کے استعمال کو یقینی بنانے، تمام کیمروں کی مانیٹرنگ اور ریکارڈنگ محفوظ رکھنے، اور سٹاپر، چیکر اور کور فراہم کرنے والے اہلکاروں کے درمیان مسلسل رابطہ برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ مشکوک افراد اور بغیر شناخت والی گاڑیوں کے شہر میں داخلے کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد جاری رکھا جائے گا تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔