ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنسنگ کا اجرا جاری، بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر سخت کارروائی کا اعلان

صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنسنگ کا اجرا جاری، بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر سخت کارروائی کا اعلان
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:پنجاب ٹریفک پولیس نے صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا عمل جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد اپنا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کریں۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر کے مطابق شہریوں کی سہولت کے لیے صوبے بھر کے تمام لائسنسنگ سینٹرز اور خدمت مراکز معمول کے مطابق کھلے ہیں، جہاں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کی تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 16 سے 18 سال عمر کے نوجوانوں کے لیے جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ کا اجرا بھی جاری ہے، تاکہ اہل نوجوان قانونی طریقہ کار کے تحت ڈرائیونگ کی اجازت حاصل کر سکیں۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے خبردار کیا کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف صوبہ بھر میں سخت کارروائی کی جائے گی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔

وقاص نذیر نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے بعد ہی قانونی طور پر سڑکوں پر گاڑی چلائیں تاکہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے اور سڑکوں پر محفوظ سفر کو فروغ دیا جا سکے۔