سٹی 42 : انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 5 پیسے مہنگا ہوگیا ، انٹربینک میں ڈالر 283.67 روپے سے بڑھ کر 283.72 روپے پر بند ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 15 پیسے مہنگا ہوکر 286.10 روپے پر پہنچ گیا ۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 6 پیسے مہنگا ہوکر 335.45 روپے، برطانوی پاؤنڈ 67 پیسے مہنگا ہوکر 394 روپے، یو اے ای درہم 5 پیسے اضافے سے 78.10 روپے، سعودی ریال 10 پیسے اضافے سے 76.40 روپے پر پہنچ گیا۔