ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جاپان: ’ٹوئٹر کلر‘ کے نام سے مشہور قاتل کو پھانسی دیدی گئی

جاپان: ’ٹوئٹر کلر‘ کے نام سے مشہور قاتل کو پھانسی دیدی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: جاپان میں ٹوئٹر کلر (Twitter killer ) کے نام سے مشہور قاتل کو پھانسی دے دی گئی۔

کلر تاکاہیرو شیراشی نامی شخص کو 2017ء میں 9 افراد کو قتل کرنے پر 2022ء میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔

مجرم خودکشی کی خواہش رکھنے والے افراد سے ٹوئٹر کے ذریعے رابطہ کرتا تھا اور ان کی خودکشی میں مدد کرنے کا جھانسہ دے کر گھر بلا کر قتل کر دیتا تھا۔

قتل کیے جانے والوں میں زیادہ تر 15 سے 26 سال کی خواتین شامل تھیں۔