ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں سرکاری زمین پر پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کا بڑا نیٹ ورک پکڑاگیا

لاہور میں سرکاری زمین پر پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کا بڑا نیٹ ورک پکڑاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خادم:اربوں کی ہزاروں کنال سرکاری اراضی جعلی انتقالات سے خوردبردکئے جانے کاانکشاف، ایئرپورٹ روڈ سے متصل 2809 کنال سرکاری اراضی خورد بردکئےجانے کا انکشاف ہوا۔

اربوں کی کمرشل جائیدادوں کی مبینہ فردیں جعلی نکلیں ،نیب حکام نے سر پکڑ لئے، نیب لاہور کی ڈیوائن ڈویلپرز کیخلاف جعلی انتقالات سے خورد برد کی تحقیقات شروع، ایئرپورٹ روڈ سے متصل 6 موضع جات میں 2809 کنال سرکاری اراضی کی خورد برد، موضع گوہاوہ تحصیل کینٹ، موضع کوہاڑ، کیر خورد، اجودھیاپور ماڈل ٹاؤن شامل ہے۔

موضع چرڑ، اور اراضی سہجپال شامل، ڈیوائن گروپ، گرین ایونیو ہاؤسنگ سکیم شامل، ڈیوائن ہومز، ڈیوائن سینٹر، ڈیوائن میگا ون-ٹو، کرکٹ کالونی کیخلاف تحقیقات جاری ہیں۔پراجیکٹس مالکان کیجانب سے اربوں کے اثاثہ جات بنانے کے شواہد بھی مل گئے۔

ملزمان میں امجد عزیز، ماجد عزیز، محمد یونس، محمد اشرف، محمد اکمل و دیگر شامل ہیں، ملزمان کیجانب سے وسیع پیمانے ہر خورد بردکیلئے 12 سے زائد کمپنیاں بنائی گئیں،مذکورہ اراضی پر خریدوفروخت سے باز رہیں،نیب نےسرکاری ملازمین کو بھی پابند کردیا۔

نیب لاہور کیجانب سے متعلقہ ریونیو حکام کو بھی تمام انتقالات کی تفصیلات دینے کی ہدایات، مستقبل میں ہونیوالے تمام انتقالات کی نیب سے باقاعدہ منظوری لینا لازم ہوگا،غیرقانونی خوردبردمیں ملوث ملزمان کیلئے سہولت کاری کرنیوالوں کیخلاف بھی تحقیقات جاری ہیں۔