ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ترقیاتی منصوبوں کی سخت سکروٹنی کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

ترقیاتی منصوبوں کی سخت سکروٹنی کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل:وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت ترقیاتی منصوبوں کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے منصوبہ بندی کے آغاز پر ہی سخت سکروٹنی کا فیصلہ کیا گیا، سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل  نےنوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

تمام اتھارٹیز کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری سے پہلے محکمہ ہاؤسنگ میں نظر ثانی ہو گی,پراجیکٹس کے پی سی ون کی نظر ثانی کے لیے خصوصی جائزہ کمیٹی تشکیل دی گئی،چیف انجینئر ،پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کمیٹی کے کنوینر مقرر کیا گیا۔

نوٹیفکیشن  کے مطابق  کمیٹی پلاننگ کمیشن پاکستان ،پی اینڈ ڈی کی گائیڈلائنز کے اطلاق کو یقینی بنائےگی، ترقیاتی منصوبوں کے معیار کی سخت سکروٹنی کو یقینی بنایا جائے گا، پراجیکٹ کی تخمینہ لاگت اور مدت تکمیل پر بھی نظر ثانی کی جاسکے گی، ضرورت کے مطابق پی سی ون میں تبدیلی اور بہتری کی تجاویز دی جائیں گی، کمیٹی تمام کام سات دن میں مکمل کرنے کی پابند ہو گی۔

 سیکرٹری ہاوسنگ نورالامین مینگل  کا کہنا تھا کہ گنجائش کے مطابق پراجیکٹس میں بہتری لائی جائے گی، محکمہ ہاوسنگ اور تمام ذیلی اداروں میں معیاراولین ترجیح ہو گی۔