شہزاد خان ابدالی: محرم الحرام کی آمد کے ساتھ ہی حلیم، پلاؤ اور دیگر نذر و نیاز کے کھانوں کی تیاری کے لیے گوشت کی مانگ میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ گوشت کی بڑھتی طلب سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گراں فروشوں نے من مانی قیمتیں وصول کرنا شروع کر دی ہیں۔
سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت 403 روپے فی کلو مقرر ہے تاہم مارکیٹ میں 420 روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں مکمل طور پر غیر فعال نظر آتی ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ گوشت فروش نہ صرف زیادہ قیمت وصول کر رہے ہیں بلکہ ترازو میں کمی اور گوشت کے معیار پر بھی سمجھوتہ کیا جا رہا ہے۔