ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس کے پاس بطور گواہ پیش ہونیوالے کو قتل کرنیوالے مجرم کی پھانسی کیخلاف اپیل خارج

پولیس کے پاس بطور گواہ پیش ہونیوالے کو قتل کرنیوالے مجرم کی پھانسی کیخلاف اپیل خارج
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : پولیس کے پاس بطور گواہ پیش ہونیوالے کو قتل کرنیوالے مجرم کی پھانسی کیخلاف اپیل خارج ، لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے مجرم عبد القیوم کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا ۔

جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے حکم جاری کیا ،مجرم عبد القیوم نے سزائے موت کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا ،ایڈیشنل پراسیکیوٹرجنرل عبدالصمد نے مجرم کی سزائے موت کیخلاف اپیل کی مخالفت کرتے ہوئے کہاتھانہ کھرڑیانوالہ، فیصل آباد پولیس نے 2018 میں محمد شہزاد کے قتل کا مقدمہ درج کیا ،ملزم نے پولیس کے پاس بطور گواہ پیش ہونے پر شہزاد کو قتل کیا ، ایڈیشنل پراسیکیوٹرجنرل عبدالصمد کاکہنا تھا کہ پولیس تفتیش ،میڈیکل رپورٹ میں مجرم قصور وار ہے ، ٹرائل کورٹ نے مجرم کو سزائے موت سنائی ، استدعا ہے کہ مجرم کی اپیل خارج کی جائے ، وکیل صفائی نے مجرم کی سزائے موت کے خلاف دلائل دئیے لیکن عدالت کو مطمئن نہ کرسکے۔
 

Ansa Awais

Content Writer