ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے مختلف علاقوں سے 4 افراد کی لاشیں برآمد

لاہور کے مختلف علاقوں سے 4 افراد کی لاشیں برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 وقاص احمد:لاہور کے مختلف علاقوں گلشن راوی، نواں کوٹ، کوٹ لکھپت اور کاہنہ سے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

  ایدھی ترجمان  کے مطابق گلشن راوی اورنج ٹرین سٹیشن کے قریب سے 36 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ،نواں کوٹ ، جھگیاں ناگرا چوک سے 30 سالہ خاتون مردہ حالت میں ملی،چونگی امر سدھو شنگائی پل کے قریب 35 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں ملا۔

کاہنہ 45 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ، جاں بحق تمام افراد خاتون سمیت بظاہر نشے کے عادی معلوم ہوتے ہیں ، پولیس کی ضروری کارروائی کے بعد لاشیں مردہ خانہ منتقل کر دی گئیں۔