ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا

 انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان : انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہوگیا۔ 

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 2 پیسے کمی ہوئی ، انٹربینک میں ڈالر 278.40 روپے سے کم ہوکر 278.38 روپے پر بند ہوا۔ 

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 9 پیسے کمی سے 280.18 روپے کا ہوگیا، اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یورو 1.19 روپے کمی کے بعد 296.25 روپے، برطانوی پاونڈ 34 2.18 روپے سستا ہوکر 350.26 روپے، یو اے ای درہم 18 پیسے کمی سے 75.65 روپے، اور سعودی ریال 5 پیسے کم ہوکر  73.74 روپے  پر آگیا ۔