ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آج رات کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  مشرقی وجنوبی پنجاب، خطہ پوٹھوہار،اسلام آباد  میں چند مقامات پر  تیز ہواؤں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، خیبر پختونخوا،  مشرقی  بلوچستان ،گلگت بلتستان  اور کشمیر میں چند مقامات پر  تیز ہواؤں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

بدھ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دن کے اوقات میں  موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ شام یا رات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع  میں  موسم گرم اور مرطوب رہے گا،  جبکہ سرگودھا، ساہیوال، اوکاڑہ، قصور، لاہور، گوجرانوالہ میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان ہے ۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع  میں  موسم گرم اور مرطوب رہے گا، دیر،سوات، مالا کنڈ، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، کاکول ، بالاکوٹ،ہری پور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، پشاور،مردان، صوابی، نوشہرہ، کرم، بنوں، کرک ،  لکی مروت اور کوہاٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ مالا کنڈ،  ایبٹ آباد ،کاکول، سوات، دیر، بالاکوٹ اور کوہاٹ میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے ، جبکہ مری، گلیات ،اٹک، چکوال، جہلم ،راولپنڈی، میانوالی، خوشاب میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان ہے ،  سیالکوٹ، گجرات، نارووال، منڈی بہاوالدین اور فیصل آباد  میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان ہے۔

Bilal Arshad

Content Writer