بجلی کے بعد عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گر گیا

 بجلی کے بعد عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گر گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  مہنگائی کے سونامی میں غوطہ زن عوام کیلئے ایک اور بری خبر،  ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو  اضافہ کردیا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق ایل پی جی  10 اضافے کے بعد  فی کلو 210 روپے ہوگئی، گھریلوں سلنڈر  کی قیمت میں 120 روپے کا اضافہ کردیا گیا جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت   2475 روپے ہو گئی جبکہ کمرشل سلنڈر  کی قیمت میں 455 روپے اضافے سے نئی قیمت 9532 روپے ہو گئی. 

سی این جی ایسوسی ایشن   کا کہنا ہےکہ ایل پی جی پر ابھی کوئی ٹیکس نہیں لگا ایل پی جی اسٹیک ہولڈرز نے مارکیٹ میں مصنوعی قلت پیدا کردی, بین الاقومی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں کمی ہورہی ہے لیکن پاکستان میں اضافہ ہورہا ہے، حکومت مصنوعی قلت کا نوٹس لے۔