ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہانیہ عامر کی نئی وائرل ویڈیو نے اداکارہ کی مشکلات میں اضافہ کردیا

ہانیہ عامر کی نئی وائرل ویڈیو نے اداکارہ کی مشکلات میں اضافہ کردیا
کیپشن: hania amair
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامرکا شو بز میں ایک اپنا مقا م ہے،کئی کا میا ب ڈرا موں میں اد ا کاری کر کے فن کو منوا یاہے،اب ان کی گیٹار بجاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، اداکارہ کی اس ویڈیو کو جہاں صارفین پسند کررہے ہیں وہیں کچھ کڑی تنقید بھی کررہے ہیں۔

تفصیل کے مطابق  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں اور اپنی ویڈیوز اور تصاویر شئیر کرتی رہتی ہیں،اداکارہ نے اب اپنی ایک نئی ویڈیو اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کی،اس ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ نے کچھ نہیں لکھا لیکن اس ویڈیو کو کچھ صارفین پسند کررہے ہیں تو کچھ نے اس پر خوب تنقید کی، وائرل ویڈیو میں ہانیہ عامر کو گیٹار بجاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو سامنے آنے پر  ایک صارف نے لکھا کہ ’آپ کچھ بھی کرلو لیکن اب عاصم واپس نہیں آئے گا،شام نے لکھا کہ ’یہ تو عاصم کا گیٹار ہے۔

ایک اور شجاعت نامی صارف نے لکھا کہ ’آپ جو بھی کرلو لیکن یاد رکھو کہ عاصم آپ سے بہت اچھا گلوکار ہے،ایک صارف کا کہناتھا کہ’ایسا لگ رہا ہے کہ یہ آواز ہانیہ کے گیٹار سے نہیں بیک گراونڈ میں میوزک چل رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں  اداکارہ ہانیہ عامر کی گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ایسی نامناسب ویڈیو وائرل ہوئی جس کو صارفین نے دیکھا کران پر خوب تنقیدی نشتر چلائے تھے، عاصم اظہر نے بھی ایک ویڈیو شیئر کی جبکہ عاشر وجاہت نے بھی ویڈیو کے بارے وضاحتی بیان جاری کیاتھا،ہانیہ عامر نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپنے بھائی کو ایسے سنبھالا جاتا ہے کہ جب وہ 101 بخار میں تپ رہا ہو۔

ویڈیو میں ہانیہ عامر عاشر وجاہت کے ساتھ ہیں اور وہ بیڈ پر کمبل اوڑھے لیٹے ہوئے ہیں،سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر کی یہ ویڈیو وائرل ہوگئی ہے،صارفین اس ویڈیو کو معاشی اقدار کے منافی قرار دے رہے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer