پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع

پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعید احمد ) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستانی فضائی حدود میں اوور فلائی کی بندش میں 12 جولائی تک توسیع کر دی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اوور فلائی کی بندش کے دورانیے میں مزید 15 دن توسیع کر دی ہے، سی اے اے نے اوور فلائی پر پابندی کا نیا نوٹس جاری کر دیا، اوور فلائی کی بندش کے بعد بھارتی طیارے پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گے۔ پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستانی ایسٹرن فضائی حدود 27 فروری سے بند ہے۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق پاکستانی فضائی حدود میں ٹرانزٹ اور اوور فلائی نئے حکم نامے تک بند رہے گی، پاکستانی فضائی حدود میں ایسٹرن ایئر سائیڈ بند اور ویسٹرن فضائی حدود میں آپریشن جاری ہے، فضائی حدود کی بندش میں توسیع کے پیش نظر تھائی ائیر نے اپنا فلائیٹ آپریشن 15 جولائی تک بند کر دیا جبکہ لاہور سے بنکاک، کوالالمپور اور کولمبو کا فضائی آپریشن بھی بند رہے گا۔؎

واضح رہے اس سے قبل سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود میں ٹرانزٹ اور اوور فلائی پر 28 جون تک پابندی عائد تھی۔