لاہور ہائیکورٹ کا حکم،سرکاری افسران اور ملازمین کیلئے بری خبر

لاہور ہائیکورٹ کا حکم،سرکاری افسران اور ملازمین کیلئے بری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کی منظوری کےبغیر تبادلےغیرقانونی قراردیدیئے، سرکاری افسران اورملازمین کے تبادلوں کیلئےالیکشن کمیشن کی منظوری ضروری قرار دے دی۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق جسٹس عائشہ اے ملک نے ذوالفقار علی کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر احمد قیوم نے موقف اختیار کیا کہ انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن کی اجازت کے بغیر کسی بھی سرکاری محکمہ میں تقرر تبادلہ نہیں ہوسکتا۔ اس کے باوجود اکثر محکموں میں تبادلے کئےجارہے ہیں۔ علاوہ ازیں انہوں نے نشاندہی کی کہ ڈی سی نارووال آفس کے کلرک ذوالفقار علی کا بھی خلاف قانون تبادلہ کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:ٹریفک وارڈنز کی سرعام غنڈہ گردی 

 گزار نے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کی منظوری کے بغیر ہونے والے تبادلے کے نوٹفکیشن کو منسوخ کیا جائے۔عدالت میں سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ تمام نوعیت کے تبادلوں کیلئے الیکشن کمیشن کی منظوری ضروری نہیں ہے۔عدالت نے کلرک ذوالفقار علی کے تبادلے کا نوٹفکیشن معطل کرتے ہوئے قرار دیا کہ منظوری کے بغیر تقرر تبادلے غیر قانونی ہیں۔

یہ بھی لازمی دیکھیں