ٹریفک وارڈنز کی سرعام غنڈہ گردی

ٹریفک وارڈنز کی سرعام غنڈہ گردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: قربان لائنز،ٹریفک وارڈنز کا رکشہ ڈرائیورپر تشدد، رکشہ ڈرائیور نے کہا کہ وارڈنزنے تھپڑ اوروائرلیس سیٹ سر پر مارا۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق : قربان لائنزپر ٹریفک وارڈنز نے رکشہ ڈرائیورپر تشدد کیا۔رکشہ ڈارئیور عثمان کا کہنا تھا کہ وارڈنزنے تھپڑ اوروائرلیس سیٹ سر پر مارا۔ سروس لائن پرکھڑا تھا وارڈنز نےرکشے کی سیٹ نکال لی۔

یہ بھی پڑھیں:محکمہ صحت میں سرعام کرپشن 

 رکشہ ڈرائیور نے مزید بتایا کہ مجھے روک کرباقی گاڑیوں کوجانے دیا گیا۔ میں نےکہا سارا قانون غریبوں کیلئے ہے تووارڈنز سیخ پا ہوگئے۔ تشدد کرنیوالےوارڈنزکےخلاف پولیس کودرخواست دیدی ہے۔